کراچی: سابق وزیر اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ آج عمران خان کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کی رہائش پر بدھ کو پریس کانفرنس ہوگی ۔عمران اسماعیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت را بطے میں تھے ، پچھلے 2سال سے بات چیت چل رہی تھی۔ میں انہیں قائل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ان سے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ مل کر کراچی کو سنبھالنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے پارٹی میں شمولیت کے لئے عہدے کی بات کی اور نہ ہم نے کسی عہدے کی پیشکش کی ہے ۔
بعض لوگ عہدے سے بالاتر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتوں نے ہماری پارٹی میں کسی کو بھیجا ہے نہ کسی کے اشارے پر کسی کو نکالا گیا۔