حیدر آباد: حیدر آباد کے علاقے حالی روڈ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر ممبر ڈاکٹر نوشاد کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آ رہے تھے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جب کہ ڈاکٹر نوشاد کو زخمی حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں