شہزادی کیٹ شوخ رنگ کی نیل پالش کیوں نہیں لگاتیں

10:01 AM, 25 Oct, 2017

برمنگھم: ایک سوال شاید کبھی آپکے ذہین میں آیا ہو کہ کیا برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کبھی کوئی شوخ نیل کلر استعمال کیا ہے تو آپ کو جواب سن کر شاید مایوسی ہو کہ نہیں۔ جی ہاں اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے 37.728 ڈالر کا بجٹ رکھنے والی برطانوی شہزادی کے ناخن ہمیشہ شوخ نیل کلر کے بغیر ہی رہتے ہیں۔

ریسرچ رپورٹ کے مطابق کاسمیٹک کے انبار تلے شاید ہی ایسی مصنوعات ہوں جو شہزادی کے پاس نہ ہوں مگر نہیں ہیں تو منفرد گہرے نیل کلر جنہیں لگانے کی شہزادی کو اجازت نہیں۔

اوکے میگزین کے ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی خواتین کو مختلف رنگوں کے نیل کلر لگانے کی اجازت نہیں وہ صرف قدرتی رنگ سے مناسبت رکھتے رنگوں کو نیل کلر کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔ صرف نیل کلر ہی نہیں شاہی خاندان کی جانب سے ملکہ اور شہزادی کیلئے مخصوص ڈریس کوڈ بھی موجود ہیں۔

شاہی خاندان پر لاگو یہ شرط ہی اس کی وجہ ہے کہ مختلف تصاویر میں نظر آتی یہ خوبصورت خواتین صرف نو ڈالر کے " ایسی" نیوڈ نیل کلر ہی استعمال کرتی ہیں ریفائنری 29 کے مطابق ملکہ کے زیر استعمال بیلٹ سلپری شیڈ ہے جبکہ شہزادی مڈلٹن اس سے ذرا ہلکا ایلیو شیڈ استعمال کرتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں