کینیڈین دوشیزہ نے حجاب ترک کرنے سے انکار کر دیا ،اسلام قبول کرنے کے سوال پر خاموشی

08:58 AM, 25 Oct, 2017

کینیڈا:پاکستان سے بازیاب ہونے والی کینیڈین دوشیزہ نے حجاب ترک کرنے سے انکار کر دیا،حجاب ابھی نہیں چھوڑا،اسلام قبول کرنے کے سوال پر خاموشی,کیٹلن کولمین نے کینیڈین اخبار ٹورنٹو سٹار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اِس لیے اپنی خاموشی توڑ رہی ہیں کیونکہ ان کی قید اور بازیابی کے بارے میں متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔حقانی گروپ کی پانچ سالہ قید سے بازیابی کے بعد کیٹلن کولمین نے کہا ہے کہ جس دن انھیں ان کے بچوں اور شوہر سمیت بازیاب کرایا گیا اس دن انھیں پاکستان منتقل نہیں کیا جا رہا تھا بلکہ وہ گذشتہ ایک سال سے پاکستان میں قید تھے.
انھوں نے کہا کہ 'اِس وقت ہر کوئی ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کر رہا ہے اور جھوٹے دعوے کر رہا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے ہم کبھی پاکستان میں تھے ہی نہیں اور جب ہمیں بازیاب کرایا گیا ا±سی دن ہم پاکستان پہنچے تھے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم شروع سے پاکستان میں تھے اور یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ دونوں باتیں غلط ہیں۔پاکستانی سرحد کے اندر 11 اکتوبر کو ایک ڈرامائی فوجی کارروائی میں بازیابی کے 12 دن بعد پیر کو اپنے پہلے انٹرویو میں کولمین نے اپنے خاندان کے اغوا کے بارے میں اہم تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ان کی کہانی میں بین الاقوامی سطح پر دلچسپی پائی جاتی ہے اور اِسی وجہ سے اس بارے میں ہر طرف سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔کولمین ایک مسیحی فرقے سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن انھوں نے کینیڈا واپس پہنچنے کے بعد حجاب لینا ترک نہیں کیا اور اس انٹرویو میں بھی وہ حجاب کے ساتھ نظر آئیں۔

حجاب لینے کے بارے میں ان سے جب سوال کیا گیا تو انھوں نے خاموشی اختیار کر لی۔ اس طرح جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے اسلام تو قبول نہیں کر لیا تو انھوں نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے ۔کولمین اپنی قید کے ایام کی مکمل تفصیلات پر سرِ عام بات کرنے کو تیار نہیں تھیں لیکن انھوں نے بڑے وثوق سے کہا کہ اس دوران انھیں دونوں ملکوں پاکستان اور افغانستان میں رکھا گیا۔

انھوں نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ انھیں پاکستان میں داخل ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی بازیاب کرایا گیا۔ 'اس دن ہمیں پاکستان منتقل نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس وقت ہمیں پاکستان منتقل ہوئے ایک سال ہو چکا تھا۔

کولمین اور ان کے شوہر نے حمل ضائع ہو جانے کے بعد اس بچی کا نام 'شہید‘ رکھ دیا تھا۔ طالبان نے ایک ہفتے قبل ایک بیان میں کولمین کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا حمل قدرتی طور پر گرا تھا اور ایسا زبردستی نہیں کیا گیا۔میں نے سچ دیکھا، پاکستانی فوج نے میرے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنایا‘کولمین کے مطابق بعد کی دو زچگیوں کے دوران انھوں نے حمل کو چھپائے رکھا اور ان کے شوہر نے ٹارچ کی روشنی میں 'ڈلیوری' کروائی اور وہ خاموشی سے تکلیف سہہ گئیں۔

کولمین نے آوٹوا چلڈرن ہسپتال کے باہر دالان میں جس وقت یہ انٹرویو دیا اس وقت ان کے شوہر ان کے دو بچوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے جن کی عمریں دو سال اور چار سال کی ہیں۔ انٹرویو کے دوران ان کی سب سے چھوٹی بیٹی جو ابھی چند مہینوں کی ہیں ان کی گود میں سکون سے سوتی رہی۔ان کے تینوں بچے ابھی زیرِعلاج ہیں جبکہ کولمین کا علاج بھی چل رہا ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

دونوں میاں بیوی کی زچگی کی حالت میں افغانستان جانے کے غیر دانش مندانہ فیصلے اور وہاں پر مزید بچے پیدا کرنے پر سوشل میڈیا پر لوگ شدید تنقید کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں