مفتی عبدالقوی آج سچ اور جھوٹ جانچنے کے سائنسی عمل سے گزریں گے، ذرائع

08:37 AM, 25 Oct, 2017

ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ آج کرایا جائے گا۔ مفتی عبدالقوی کو سخت سکیورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی آج سچ اور جھوٹ جانچنے کے سائنسی عمل سے گزریں گے۔

گزشتہ روز کارڈیالوجی ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس مفتی عبد القوی کو سخت سکیورٹی میں تھانہ لے گئی تھی ہے جہاں ان سے قندیل بلوچ قتل کے حوالے سے تفتیش کی جانی تھی۔

یاد رہے قندیل بلوچ قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مفتی عبد القوی کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم حالت خراب ہونے کے باعث انہیں کاریڈیالوجی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں