بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ، 2 خواتین شہید

08:27 AM, 25 Oct, 2017

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاؤں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری خواتین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والی خواتین میں نوکوٹ گاؤں کی سمیرا یونس اور مریم شامل ہیں جبکہ 6 زخمیوں میں نوکوٹ کے 5 اور قیصر کوٹ کا ایک شہری شامل ہے جن کے نام شکیل، انور بیگ، منیر، ذیشان، رفیق اور نسرین ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو لیپا آرمی میڈیکل سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں