اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسیب اللہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
یہ میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کل کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی۔ زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا، مگر بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا، اور بعد ازاں مسلسل بارش کے باعث میچ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن بارش سے پہلے ہی لڑکھڑا گئی تھی، جب 60 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔