حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع، دھرنے کی جگہ بدلنے پر بات چیت

08:18 PM, 25 Nov, 2024

اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں دھرنا دینے کے لیے جگہ مختص کرنے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے دھرنے کے لیے مخصوص جگہ فراہم کرنے کے بعد آگے نہ بڑھنے کی شرط رکھی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی میڈیا بریفنگ کو مؤخر کر دیا گیا ہے، جب کہ مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی کرنے والوں میں امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر شریک ہیں۔
 

مزیدخبریں