اسلام آباد:پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر کل بھی اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بچوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولز بند رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اس وقت حالات کے پیش نظر بچوں کے لیے کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔
آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند تھے، جس کے باعث طلبہ و طالبات کی پڑھائی متاثر ہوئی۔ والدین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔