جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز نامزد کر دیے

06:50 PM, 25 Nov, 2024

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے اکثریتی رائے سے 9 ججز کی نامزدگی کی گئی۔ 

جسٹس کے کے آغا آئینی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، جبکہ دیگر ججز میں جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر شامل ہوں گے۔ آئینی بینچز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی، جسٹس ارباب علی، اور جسٹس یوسف علی سید جیسے اہم ججز کی نامزدگی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں