ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی :آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3657 روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 43 ڈالر کم ہوکر 2672 ڈالر فی اونس ہوگیا۔