پی ٹی آئی کی قیادت فسادات کی ترغیب دے رہی ہے:عظمی بخاری

05:19 PM, 25 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا احتجاج ملک میں مزید فساد اور تشویش پھیلانے کی کوشش ہے۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور احتجاج کے دوران غائب ہوگئے ہیں، جب کہ بشریٰ بی بی مذہبی جذبات کو بھڑکا کر اپنی سیاست کو تقویت دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج  دوسرے روز تک 70 پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں اور ایک کانسٹیبل مبشر شہید ہو چکا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لاشوں کی سیاست کر رہی ہے اور ان کا مقصد صرف ملک میں خونریزی پھیلانا ہے۔

مزیدخبریں