سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی پروگرام کا آغاز کر دیا

سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی پروگرام کا آغاز کر دیا

کراچی: سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی کال کو عوام نے مسترد کر دیا، اور سندھمیں کوئی بھی شخص اس احتجاج میں شامل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص صرف اپنی رہائی کی کوششیں کر رہا ہے، اور خیبر پختونخوا کی حکومت سرکاری وسائل کو احتجاج کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے ای ٹیکسی سروس کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت نوجوان کم قیمت میں ٹیکسی کا مالک بن سکیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس پروگرام کے لیے بینک اور سندھ حکومت مل کر مدد فراہم کریں گے۔

مصنف کے بارے میں