لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی فائنل کال کو مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس کال پر کوئی بڑا ردعمل نہیں آیا اور صرف 80 افراد باہر نکلے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج صرف سیاسی ہلچل پیدا کرنے کی کوشش تھی، مگر عوام نے اس کی سختی سے مخالفت کی۔
عظمی بخاری نے بشریٰ بی بی کے بیانات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انقلاب کی بات کرتی ہیں، لیکن ان کے بیانات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کال کو مسترد کر کے حکومت کی حمایت کی۔