پرتھ :پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 487 رنز پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو 534 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹریوس ہیڈ 89 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔ بھارتی باؤلرز بمراہ اور سراج نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، اور بمراہ نے مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔