کیلیفورنیا:سوشل میڈیا پر صارفین نے 'ڈسٹوپیئن' نامی پروڈکٹیویٹی مانیٹرنگ اے آئی سافٹ ویئر کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں، جو ملازمین کی کارکردگی پر نظر رکھنے اور ان کے کام کے طریقوں میں تبدیلی تجویز کرنے کا کام کرتا ہے۔
اس سافٹ ویئر کا مقصد ملازمین کی ہر حرکت کی نگرانی کرنا ہے اور آٹومیشن کے ذریعے ان کے کام میں بہتری لانا ہے۔ ایک Reddit صارف نے بتایا کہ انہیں اس سافٹ ویئر کے بارے میں اس وقت آگاہ کیا گیا جب وہ سیلز پچ کر رہے تھے، اور یہ سافٹ ویئر ملازمین کی کارکردگی کو مختلف پیرامیٹرز پر ٹریک کرتا ہے اور 'پروڈکٹیویٹی گراف' فراہم کرتا ہے۔
ملازمین کی نگرانی کے لیے جدید 'ڈسٹوپیئن' اے آئی سافٹ ویئر متعارف
03:48 PM, 25 Nov, 2024