راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے پیر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، جو کہ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی احتجاج کی کال فائنل ہو چکی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ جب صحافیوں نے جاری مذاکرات کے بارے میں سوال کیا تو بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ انشاءاللہ وہ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کریں گے جب وہ اس پر بات کرنے کے قابل ہوں گے۔