بھارت نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

02:27 PM, 25 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

پرتھ: بھارت نے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔بھارت نے جیت کے لیے آسٹریلیا کو 534 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 238 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ 89 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے، جبکہ مچل مارش 47 اور اسٹارک 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی شاندار بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے، جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، اور بمراہ نے میچ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل، بھارت نے اپنی دوسری اننگز 487 رنز کے اسکور پر چھ وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی تھی۔ پہلی اننگز میں بھارت نے 150 رنز بنائے تھے، جس کے بعد آسٹریلیا کو 104 رنز پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔

بھارت کی اس شاندار فتح کے ساتھ سیریز میں اس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں