24نومبر احتجاج : بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

24نومبر احتجاج : بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کے علاوہ 13 دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں عمران خان، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور کے ساتھ ساتھ سابق صدر عارف علوی، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا، جبکہ بشریٰ بی بی نے 19 نومبر کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پُرتشدد احتجاج کی قیادت کی، جس سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوا اور جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیاں کی گئیں۔اس کے علاوہ، ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

مصنف کے بارے میں