پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری، روپے کی قدر میں استحکام

12:04 PM, 25 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 98 ہزار 256 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ ایک وقت میں یہ 99 ہزار 317 پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچا۔

پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دن 51 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار 473 شیئرز کا لین دین ہوا تھا، جس کی مالیت 34 ارب 17 کروڑ 81 لاکھ 39 ہزار 241 روپے تھی۔

دوسری جانب، پاکستان روپے کی قدر میں بھی استحکام آرہا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ہے اور ڈالر کی قیمت 277.76 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں