اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث عدالتی کارروائیاں بغیرسماعت ملتوی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث عدالتی کارروائیاں بغیرسماعت ملتوی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستوں کی بندش کے باعث عدالتی کارروائیاں بغیر سماعت کے ملتوی کر دی گئی ہیں۔

جڑواں شہروں میں پولیس کی اضافی سکیورٹی ڈیوٹی کی وجہ سے اڈیالہ جیل سے ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ اس کے نتیجے میں دونوں شہروں کی سول سیشن مجسٹریٹ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی۔

صدر ہائی کورٹ بار نے اس صورتحال پر کہا کہ راستوں کی بندش کے باعث غیر حاضری پر کسی ملزم یا سائل کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں اس حوالے سے درخواستیں دی گئی ہیں، جن میں وکلا نے عدالتوں کو آگاہ کیا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے سائلین عدالتوں میں پیش نہیں ہو پا رہے ہیں۔

راستوں کی بندش کی وجہ سے تمام مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو رہی ہے، اور عدالتوں نے نئے تاریخوں پر ان کیسز کی سماعت مقرر کر دی ہے۔ جیل پولیس گارد کے مطابق، آج اڈیالہ جیل سے بھی کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو سکا۔

مصنف کے بارے میں