ضلع کرم میں قبائل کے درمیان 7 دن کی جنگ بندی اور لاشیں واپس کرنے پر اتفاق

ضلع کرم میں قبائل کے درمیان 7 دن کی جنگ بندی اور لاشیں واپس کرنے پر اتفاق

ضلع کرم: خیبر پختونخوا کے حکومتی جرگے کی مداخلت سے قبائل کے درمیان لڑائی میں 7 دن کی جنگ بندی اور ایک دوسرے کی لاشیں واپس کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کی قیادت میں حکومتی جرگہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کے لیے پشاور گیا تھا، جہاں انہوں نے قبائلی مشران سے ملاقات کی اور تنازع کے حل کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا۔

بیرسٹر سیف نے اس حوالے سے بتایا کہ فریقین نے 7 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور اس دوران ایک دوسرے کے افراد اور لاشیں واپس کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام علاقے میں امن قائم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

 جنگ بندی اس وقت ہوئی ہے جب گزشتہ چار دنوں کے دوران لڑائی کے نتیجے میں تقریباً سو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ حکومتی جرگے کی مداخلت نے تنازع کے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا ہے، جس سے علاقے میں قیام امن کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں