کوئٹہ:استحکام پاکستان پارٹی نے بلوچستان میں سیاسی جوڑ توڑشروع کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں جہانگیر ترین کی بلوچ ترین قبائل سے اہم ملاقاتیں کی ہیں اور قبائلی رہنمائوں اور عمائدین سے ملاقات کے بعد ان کو آئی پی پی میں شرکت کی ناصرف دعوت دی ہے بلکہ مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے قائل بھی کرلیا ہے۔
جہانگیر ترین سے سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں سندھ سے ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجود تھے، قبائل رہنماؤں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماؤں اور عمائدین کی ملاقات. استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت.
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) November 25, 2023
وفد میں ملک سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، محترمہ ریحانہ حبیب جالب بلوچ اور سندھ سے ڈاکٹر سلیم پٹھان شامل تھے.
ملک سعد… pic.twitter.com/Ukobb3qLss
ملک سعد اللہ جان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کردیا گیا، ریحانہ حبیب بلوچ آئی پی پی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر نامزد کردی گئیں، پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین کی مشاورت سے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔جہانگیر خان ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا، اس موقع سینئر رہنما آئی پی پی عون چودھری، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔