غزہ جنگ بندی کا دوسرا روز،  آج  اسرائیل سے 42 فلسطینی رہا کیے جائیں گے

05:02 PM, 25 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ :غزہ جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے۔  آج  اسرائیل سے 42 فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔غزہ میں 4 روزہ عارضی جنگ بندی کے دوسرے روز آج معاہدے کے تحت اسرائیل سے 42 فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔فلسطینی پرزن اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں 18 خواتین اور 24 بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عارضی جنگ بندی کے بعد پہلے روز کل حماس نے 13 اسرائیلیوں سمیت 24 یرغمالیوں کو اور اسرائیل نے 39 فلسطینی بچوں و خواتین کو رہا  کیا تھا۔غزہ میں سات ہفتوں کی جنگ کے بعدعارضی  جنگ بندی کے دوسرے دن،  اسرئیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد راحت اور خوشی کے مناظر دیکھے گئے۔

غزہ میں قید 24 اسرائیلی یرغمالیوں  کو رہا کر دیا گیا جب کہ اسرائیلی جیلوں سے کل 39 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیاگیاتھا۔ رہائی کے فوراً بعد فلسطینی قیدی مقبوضہ القدس میں اپنے اہل خانہ کے پاس واپس پہنچ گئےتھے۔

مزیدخبریں