کراچی: ملک بھر میں مسلسل دو روز سے سونا سستا ہونے کے بعد آج پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2002 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی۔