امیتابھ نے50 کروڑ کا قیمتی بنگلہ بیٹی کوتحفے میں دے دیا

04:22 PM, 25 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن نے  50 کروڑ کا قیمتی بنگلہ  اپنی بیٹی کو تحفے میں دے دیا۔ بالی وڈ کے بگ بی نے   قیمتی بنگلہ  شویتا نندا کو تحفے میں دیا ہے۔بگ بی نے اس  کانام  پرتیکشا رکھا تھا۔ 


رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’پرتیکشا‘ کی قیمت بھارتی مالیت میں تقریباً 50 کروڑ روپے ہے جبکہ یہ 674 مربع میٹرز اور 890.47 مربع میٹرز کے 2 پلاٹوں پر مشتمل ہے۔امیتابھ بچن اور جیا بچن نے سال 1975ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ کی زبردست کامیابی کے بعد پہلا بنگلہ ’پرتیکشا‘ خریدا تھا، یہ جوڑی پہلے اسی بنگلے میں رہائش پذیر تھی۔


بعدازاں، امیتابھ بچن اپنے والد  ہری ونش رائے بچن اور والدہ تیجی بچن کے ساتھ اپنے موجودہ گھر ’جلسہ‘ میں منتقل ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا ایک کالم نگار، سابقہ ماڈل، مصنفہ اور بزنس ویمن ہیں۔

مزیدخبریں