لاہور: انسداد ددہشتگردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ومسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، مریم اوورنگزیب کے علاوہ مقدمے میں نامزد لیگی رہنما جاوید لطیف نے آج عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کرائی۔
لیگہ رہنما مریم اورنگزیب گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں اور انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دی تھی لیکن وہ اس سماعت پر بھی پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نےجاوید لطیف کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔