لاہور: ڈیفنس میں کار ٹکر سے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزم افنان شفقت نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم افنان شفقت جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ، ملزم کی جانب سے وکیل نے درخواست تیار کرلی گئی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کم عمر ہے اور تمام تفتیش مکمل ہوچکی ہے، فری اینڈ فیئر ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے لہذا عدالت انسداد دہشتگردی کی جانب سے دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کا مزید پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے۔ ملزم افنان 28 تاریخ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔