ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان
سورس: File

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پنجاب اورسندھ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں ا سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ،گوادراورجیوانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں ا سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ملتان اور بہا ولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔نوکنڈی،چاغی،دالبندین، قلات،خضدار،نوشکی، خاران،پنجگور،کیچ،تربت،پسنی اورمکران میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں ا سموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلودرہنے کی پیشگوئی کر دی۔

مصنف کے بارے میں