’’بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور‘‘ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

09:42 PM, 25 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: مارول سنیماٹک یونیورس کی ’’بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور‘‘ ریلیز ہونے کے بعد سے باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے اور ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

’’بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور‘‘ مارول اسٹوڈیو کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم ‘بلیک پینتھر’ (2018) کا سیکوئل ہے، جو 11 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی۔

بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور نے دو ہفتوں میں مقامی طور پر 303 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ جبکہ دوسرے ممالک میں بلیک پینتھر: واکانڈا فارایور نے 257 ملین ڈالر کمائے ہیں جس سے اس فلم کی اب تک کی کل کمائی 561 ملین ڈالر بنتی ہے۔ واکانڈا فارایور 2022 میں مارول سنیماٹک یونیورس کی تیسری بڑی ریلیز ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار ریان کوگلر کی پہلی فلم بلیک پینتھر 2019 میں ریلیز ہوئی ، اس نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب سے زیادہ کی کمائی کی۔ اسی وجہ سے سیکوئل سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں جو اس نے اب تک پوری کی ہے۔

مزیدخبریں