نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

05:13 PM, 25 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2022 ختم ہونے سے پہلے نواز شریف وطن واپس آجائیں گے ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن آئین اور قانون کی حد عبور نہ کی جائے ۔ کسی نے آئینی حدپار کی تو قانون حرکت میں آئے گا ، احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق پامال ہوئے تو ان کی حفاظت کریں گے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے کیونکہ خان صاحب نے آج تک جو بھی معاملہ اٹھایا خود اس سے پیچھے ہٹے ۔ عمران خان جس پر الزام لگاتے تھے خود پیچھے ہٹے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان نے وزیراعظم کی منظوری کی حمایت کرکے اچھا کیا ۔ اگر یہ رویہ وہ اپنائیں تو سیاست میں استحکام آئے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اصول کے مطابق چلیں تو کسی ادارے کو حدود عبور کرنے کا موقع نہ ملے ۔ سیاستدان ساکھ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اپنے رویوں پر نظرثانی کریں ۔

مزیدخبریں