نئے آرمی چیف سید عاصم منیر انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں: چودھری پرویز الہیٰ 

03:07 PM, 25 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد دی ہے۔ ان کا  کہنا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر اورجنرل ساحر شمشاد مرزا  کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے۔پوری امید ہے کہ نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے  جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپہ سالار کی حیثیت سے دفاع وطن اور ملک میں قیام کیلئے مثالی خدمات انجام دیں۔ان  کے دور میں ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی جنگ کامیابی سے لڑی گئی۔ان کی قیادت میں پاک افواج نے معیشت کے استحکام، سفارتکاری اور قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

مزیدخبریں