لاہور : برطانوی اخبار دی ٹائمز کی صحافی چارلی فولکنر نے کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان تھکے ہوئے اور مایوس نظرآ رہے تھے ۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق انٹرویوکے دوران عمران خان نے گہرے سرمئی رنگ کی قمیض پہن رکھی تھی اور اس کے نیچے ٹراؤز تھا۔عمران خان نے اپنی پٹی بندھی ٹانگ کو پاؤں کی چوکی پر رکھیا ہوا تھا ۔وہ حملے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن سابق کرکٹر تھکے ہوئے اور مایوس دکھائی دے رہے تھے۔
My interview with Imran Khan in Lahore this week: https://t.co/gyGtEwbJm9
— Charlie Faulkner (@Charlie_Faulk) November 25, 2022
عمران خان نے دی ٹائمز کو انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں 26 سال پہلے سیاست میں آیا تو جانتا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہو گا۔ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیاگیا جس میں بچنا مشکل تھا ،محفوظ رہا تو اللہ کا شکر ادا کیا۔ میری اہلیہ نے مجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا ،انہیں اندازہ نہیں تھا مجھے گولیاں لگیں۔