سرکاری اداروں میں کرپشن عروج پر ،  ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا

سرکاری اداروں میں کرپشن عروج پر ،  ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا

لاہور ؛عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے دعویدار یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کروڑوں روپے کے فراڈ، غبن اور چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف  ہوا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بارے میں آڈٹ رپورٹ میں بڑے انکشافات کردیئے ،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کروڑوں روپےکی کرپشن میں ملوث نکلے، 
 
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ملازمین نے 15 کروڑ52 لاکھ سے زائد کا فراڈ، چوری اور غبن کیا، نشاندہی کے باوجود افسران کی مجرمانہ غفلت سے  فراڈ کرنے والے  ملازمین کارروائی سے بچے رہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پیشگی ادائیگی کے باوجود نجی کمپنیز سے 34 کروڑ سے زائد کا گھی اور تیل وصول کرنے میں ناکام رہی کارروائی سے بھی گریز کیاگیا۔
 
ایبٹ آباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ،سرگودھا اور سکھرمیں 22 ارب کا سیلز ٹارگٹ بھی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گیا ، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے افسران نے 14 ارب 34 کروڑ کے خسارے کےباوجود ملازمین کو 11 کروڑ روپے عید الاؤنس اور اعزازیے کی مد میں  اڑا دیئے ۔
 
چینی، دالوں اور کھجوروں کے فراہم کنندگان سے 62 کروڑ کی پرفارمنس گارنٹی وصول کرنے کی زحمت ہی گوارہ نہ کی گئی، ملازمین  19 کروڑ81 لاکھ کا اضافی کارپوریٹ الاؤنس بھی لے اڑے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی مجرمانہ غفلت سے دو ارب کا سامان بیکار ہوگیا۔
 

مصنف کے بارے میں