چین کے صوبے ژنجیان کے دارلحکومت اوراقمی میں واقع عمارت میں آتشزد گی سے 10افراد جان سے گئے ،
تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کا زہریلا دھواں عمارت کی 15 ویں منزل سے 21 ویں منزل تک پھیل گیا ، زیادہ تر افراد کی موت سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے واقع ہوئی ہیں ۔9 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
چین میں خستہ حال تنصیبات، ناقص حفاظتی بیداری اورحکومتی بدعنوانی کی وجہ سے حالیہ آگ، دھماکوں اور عمارتوں کے منہدم ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔