کراچی : اہم تعیناتیوں کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل ناقدری کا شکار ہے۔
نیونیوز کے مطابق آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 1 ڈالر 224 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے سے 43034 پر آ گیا ہے۔