اسلام آباد: تحریک انصاف لانگ مارچ اور جلسے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے اہم مرکزی مقام فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ۔
راولپنڈی و اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کے لیے ایکسپریس وے پر فیض آباد کے مقام کینٹنر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مری روڈ کو بھی فیض آباد کے مقام سے رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔شہری کری روڈ، سٹیڈیم روڈ اور کمرشل مارکیٹ روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔