اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کردیا۔ لانگ مارچ میں 500 لوگ ہوتے تھے کہتے تھے لاکھوں کا سمندر ہے۔ انہوں نے راستے بند کرنے کی کوشش کی تو وفاقی حکومت ایکشن لے گی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی والے راولپنڈی فیض آباد میں دھرنا دینا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پھررینگتا رہا اور رینگ مارچ بن گیا ۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو لوگوں نے بری طرح مسترد کردیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدرمملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر رسمی دستخط کرنے تھے۔ صدر مملکت عارف علوی نےاہم تعیناتیوں سے متعلق معاملے کو سیاسی رنگ دیا۔ صدر مملکت عارف علوی کو چاہیے تھا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ۔اہم تعیناتیوں سے متعلق فیصلے پر وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنا آئینی اختیار کا استعمال کیا۔