اسلام آباد : فیصل واوڈا سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں
میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کروں گا، عمران خان آئیں گے جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہوجائے گی، عدالت میں جواب کیا دوں گا واپس عدالت سے واپس آکر بتاؤں گا ۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا میں اب پی ٹی آئی میں نہیں ہوں، عمران خان کے بارے میں نہ پہلے بات کی نہ اب کروں گا ۔