اسلام آباد : گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 6 ہزار 953 ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کے 30 مریض رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 43 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہاولپور میں کورونا کے 146 ٹیسٹ کئے گئے، کیسز کی تعداد 4 رپورٹ ہوئی، بہاولپور میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 74فیصد رہی، لاہور میں کورونا کے 404 ٹیسٹ کیے گئے، 7 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 73 فیصد رہی۔
اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 307 ٹیسٹ کئے گئے، 5 مریض رپورٹ ہوئے، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 53 فیصد رہی، پشاور میں کورونا کے 542 ٹیسٹ کئے گئے، 3 کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 55 فیصد رہی،۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا کے 69 ٹیسٹ کئے گئے، 1 کیس سامنے آیا، کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 45 فیصد رہی ۔