ٹوئٹر پر معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عام معافی دینے کا اعلان

09:53 AM, 25 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک  آئندہ ہفتے سے  معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عام معافی دینے کا  آغاز کریں گے ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معطل اکاؤنٹس کی بحالی سے متعلق سروے ایلون مسک نے ٹوئٹرپر بدھ کے روز جاری کیا تھا جس میں 31 لاکھ سے زائد صارفین نے رائے دی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق 72 فیصد سے زائد ٹوئٹر صارفین نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کا حکم دیا تھا۔
 
 
 

مزیدخبریں