ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک آئندہ ہفتے سے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عام معافی دینے کا آغاز کریں گے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معطل اکاؤنٹس کی بحالی سے متعلق سروے ایلون مسک نے ٹوئٹرپر بدھ کے روز جاری کیا تھا جس میں 31 لاکھ سے زائد صارفین نے رائے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 72 فیصد سے زائد ٹوئٹر صارفین نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کا حکم دیا تھا۔