جنرل باجوہ ریٹائر، جنرل عاصم منیر تین سال کیلئے آرمی چیف ہوں گے: نوٹیفکیشن جاری 

09:50 AM, 25 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو 3 سال کے لیے آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی بھی تین سال کے لیے ہے۔ 

 

واضح رہے کہ گزشتہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا تھا ۔شام کو صدر مملکت نے بھی سمری پر دستخط کردیے تھے جس کے بعد وزارت دفاع نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 

مزیدخبریں