کیلیفورنیا: امریکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی پٹی ایجاد کر لی ہے جو زخم کو 25 فیصد زیادہ تیزی سے مندمل کرنے میں مدد دیتی ہے
میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ سمارٹ چوٹ پٹی وائرلیس سرکٹ سے بنی ہے جو بجلی کے کرنٹ اور درجہ حرارت کے سینسر کے ذریعے زخم مندمل ہونے کے عمل کی نگرانی بھی کرتی ہے اور اس مقصد کیلئے بافتوں کو متحرک کرکے ریکوری کا عمل تیز بناتی ہے۔
Wireless smart bandage provides new insights on healing chronic wounds https://t.co/XZQAX0lmod
— Health Care Forbes (@health_forbes) November 24, 2022
اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق یہ ہائی ٹیک ڈیوائس زخم کو جلد بھرتی ہے زخمی بافتوں میں خون کی روانی کو بحال کرتی ہے اور جلد کی ریکوری بھی تیز کرتی ہے۔
یہ پٹی ساتھ ہی زخم کی وجہ سے جلد پر نشان کو بھی کم یا ختم کرتی ہے۔ اس ایجاد کے حوالے سے تحقیقی مقالہ نیچر بایو ٹیکنالوجی جریدے میں شائع ہوا ہے۔