اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں میں اہم ملاقات ہوگی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم ترک صدر کے ہمراہ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح بھی کریں گے۔