سعودی اقامہ ہولڈر اور زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی اقامہ ہولڈر اور زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد:سعودی عرب سے ایک ساتھ پاکستانیوں کیلئے دو بڑی خوشخبریاں آگئیں ،ایک طرف جہاں سعودی وزارت داخلہ نے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں سعودی عرب سے تین ارب  ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائینگے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سعودی عرب نے براہ راست پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،اب پاکستان سے مسافر براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب  کی وزارت داخلہ اور قیادت کے فیصلہ  کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


واضح رہے اس وقت ہزاروں پاکستانی سعودی عرب واپسی کے منتظر ہیں جواب سعودی عرب جا سکیں گے ۔

دوسری بڑی خوشخبری کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو تین ارب ڈالر دینے کے معاملات طے پا گئے ہیں اور یہ ڈالر اسی ہفتے پاکستان کو مل جائینگے ۔