'بے وفائی میں پہل شہزادہ چارلس نے نہیں بلکہ شہزادی ڈیانا نے کی'

'بے وفائی میں پہل شہزادہ چارلس نے نہیں بلکہ شہزادی ڈیانا نے کی'
کیپشن: 'بے وفائی میں پہل شہزادہ چارلس نے نہیں بلکہ شہزادی ڈیانا نے کی'
سورس: فائل فوٹو

لندن: برطانوی ولی عہد سلطنت شہزادہ چارلس نے اپنی شادی کی ناکامی کا الزام اپنی آنجہانی اہلیہ شہزادی ڈیانا پر عائد کر دیا۔ 

دی کراؤن آن نیٹ فلیکس نامی پروگرام میں اپنے پرستاروں کے سامنے گفتگو کے دوران انھوں نے اس بات کو بالکل پوشیدہ رکھا کہ وہ شادی کے بعد اپنی پہلی محبت کمیلا پارکر باؤلز سے منسلک رہے۔

برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے ایک سابق پروٹیکشن آفیسر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اصل معاملہ اس کے برعکس ہے اور دونوں کی ازدواجی زندگی میں بے وفائی کا جو معاملہ تھا اس میں پہل شہزادہ چارلس نے نہیں بلکہ شہزادی ڈیانا نے کی۔

ایلن پیٹر نامی اس افسر کے مطابق شہزادہ چارلس نے اس وقت تک کمیلا پارکر باؤلز سے دوبارہ ملاقاتیں شروع نہیں کیں جب تک کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہوا کہ ان کی اہلیہ کے ایک پروٹیکش افسر کے ساتھ تعلقات ہیں۔

ایلن پیٹر نے سی این این کی ڈاکومینٹری میں گفتگو کے دوران اس حوالے سے یہ نیا انکشاف کیا جو کہ ان کے ایک ساتھی افسر اور شہزادی ڈیانا کے تعلقات پر مبنی تھے۔

واضح رہے کہ ایلن پیٹر نے شہزادی ڈیانا کے ساتھ تقریباً دس برس تک کام کیا۔ اس سے قبل شاہی مصنف جوناتھن ڈمبلبی بھی اپنی سوانح حیات چارلس مطبوعہ 1994میں اسی قسم کا موقف کا پیش کر چکے ہیں۔