جنرل ندیم رضا کا بحرین کا دورہ، اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں

08:51 PM, 25 Nov, 2021

منامہ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحرین  کا دورہ کیا اور بحرین کی اعلیٰ سول، فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ دوطرفہ سطح پر خطے، گردونواح میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے اہم ملاقات کی۔ جنرل ندیم رضا ، ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور مملکت بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حماد سے بھی ملے ۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں مجموعی تذویراتی صورتحال، سلامتی کو درپیش چیلنجز، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ سطح پر خطے، گردونواح میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بھرپور تاریخ ہے۔  بحرینی قیادت کا پاکستان کی مسلح افواج کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔پاکستان، عالم اسلام کا کلیدی  ستون اور طاقت ہے۔

مزیدخبریں