پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

07:26 PM, 25 Nov, 2021

راولپنڈی :پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنےو الے میزائل کے  ڈیزائن،ٹیکنیکل امور کا کامیاب مشاہدہ  کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نےتجربےکامشاہدہ کیا، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر بھی موجود تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کا از سر نو جائزہ لینا تھا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز کو مبارک باد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی نے سائنسدانوں، انجینئرز کی مہارت اور عزم کو سراہا۔

مزیدخبریں