پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ’’پھڈا ‘‘کس بات کا ہے ؟

Pakistan Petrol Price,Ogra,Petrol Crisis,Petrol Dealers Association,

اسلام آباد:پٹرولیم ڈیلر ایسو سی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں 25 نومبر سے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جس کے بعد آج لاہور سمیت ملک بھر کے بیشتر شہروں میں زیادہ تر تو پٹرول پمپس کھلے رہے لیکن کہیں کہیں پٹرول پمپس دیکھنے میں بھی آئے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پٹرولیم ڈیلرایسو سی ایشن نے ہڑتال کا اعلان اس وجہ سے کر رکھاہے کہ ان کا ماننا ہے کہ فی لیٹر کمیشن اب 3 روپے سے بڑھا کر 6 روپے کیا جائے  ،پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان کا یہ مطالبہ نہیں مانتی تو ہڑتال کی کال وا پس نہیں لی جائے گی ۔

دوسری طر ف پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے کمیشن بڑھانے کے حوالے سے کی جانےو الی ہڑتال جزوی رہی،لاہور سمیت ملک بھر کے بیشتر پٹرول پمپس کھلے رہے، پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا  بعض پٹرول پمپس مالکان کو انتظامیہ نے ڈرا دھمکا کر پمپس کھولنےپر مجبور کیا۔

واضح رہے پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پٹرول کے فی لیٹر پر کمیشن 3 روپے 1 پیسہ سے 6 روپے کرنے کے مطالبے کو پورا نہ کرنے پرصبح چھ بجے سے پڑرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا  تھامگر مکمل طور پر پٹرول پمپس بند نہ ہو سکے۔

پڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات جہازیب نے کہا کہ حماد اظہر کی جانب سے یہ بیان دینا کہ پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات مان لیں گے غلط ہے ان کے مطالبات نہیں صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے اور وہ فی لیٹر کمیشن بڑھانے کا ہے۔